Thursday, March 28, 2024

پاکستان کیمسٹ اینڈ ریٹیلرز ایسوسی ایشن کا پھر احتجاج کا اعلان

پاکستان کیمسٹ اینڈ ریٹیلرز ایسوسی ایشن کا پھر احتجاج کا اعلان
May 19, 2018
لاہور ( 92 نیوز ) پاکستان کیمسٹ اینڈ ریٹیلرز ایسوسی ایشن نے ایک بار پھر احتجاج کا اعلان کر دیا ۔ صدرپاکستان کیمسٹ اینڈ ریٹیلرز ایسوسی ایشن اسحاق میونے چیف جسٹس آف پاکستان سے اپیل کی ہے کہ فارماسوٹیکل مافیاسے ہماری جان چھڑائی جائے۔ لاہورمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان کیمسٹ اینڈ ریٹیلرز ایسوسی ایشن کے صدراسحاق میونے ڈرگ ایکٹ 2018 کے بل میں ترامیم مسترد کردیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بل میں ترامیم کے ذریعےپنجاب حکومت پنجاب کی جانب سے غیر معیاری ادویات بیچنے کا تحفظ پیدا کیا گیا ہے ۔ صدرپاکستان کیمسٹ اینڈ ریٹیلرز ایسوسی ایشن  کہاکہناتھاجعلی ادویات بنانے پر پہلے پانچ کروڑجرمانہ تھا مگراسے کم کرکے ایک سے دس لاکھ کردیاگیاہے۔ پاکستان کیمسٹ اینڈ ریٹیلرز ایسوسی ایشن نے کہا کہ ڈرگ ایکٹ میں ہماری مرضی کی ترامیم نہ کی گئیں توپھرسڑکوں پرآئیں گے۔