Thursday, April 25, 2024

پاکستان کیلئے کھیلا، میری جیت پاکستان کیلئے تھی، چیمپئن باکسر عامر خان

پاکستان کیلئے کھیلا، میری جیت پاکستان کیلئے تھی، چیمپئن باکسر عامر خان
July 16, 2019
 جدہ (92 نیوز) چیمپئن باکسر عامر خان نے کہا پاکستان کیلئے کھیلا، میری جیت پاکستان کیلئے تھی۔ باکسر عامر خان نے 92 نیوز سے گفتگو میں کہا خوشی ہوئی راحیل شریف اور دیگر پاکستانی جدہ میں مقابلہ دیکھنے آئے اور داد دی۔ وہ دو ہفتے میں پاکستان جائیں گے اور وزیراعظم سے ملاقات کریں گے۔ انہوں نے کہا پاکستان میں عامر خان اکیڈمی کا مستقبل بہت اچھا ہے، لڑکے ملک کا نام روشن کریں گے۔ 92 نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے عامر خان کا کہنا تھا وہ اسلام آباد کے بعد لاہور اور کراچی میں بھی باکسنگ اکیڈمیز بنانا چاہتے ہیں۔