Thursday, September 19, 2024

پاکستان کیلئے دس کروڑ ڈالر قرض کی منظوری، رقم پنجاب میں روزگار کے مواقع پر خرچ کی جائیگی

پاکستان کیلئے دس کروڑ ڈالر قرض کی منظوری، رقم پنجاب میں روزگار کے مواقع پر خرچ کی جائیگی
April 1, 2016
اسلام آباد (نائنٹی ٹو نیوز) ورلڈ بنک نے پاکستان کے لئے دس کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی۔ رقم پنجاب میں روزگار کے مواقع پر خرچ کی جائے گی۔ انٹرنیشنل بنک فار ری کنسٹرکشن اینڈ ڈویلپمنٹ کا اہل بننے کے بعد پاکستان کے لئے آئی بی آر ڈی کی جانب سے یہ پہلا قرضہ ہے، یہ رقم پنجاب میں سرمایہ کاری کی فضا بہتر بنانے اور روزگار کے مواقع بڑھانے کے لئے خرچ کی جائے گی۔ قرض سے پنجاب حکومت کے روزگار اور مسابقتی پروگرام کے تحت کاروباری افراد کے لئے فضا بہتر بنانے اور خواتین کے لئے روزگار کے مواقع بڑھانے پر توجہ دی جائے گی۔ ورلڈ بنک کنٹری ڈائریکٹر پیچا متوا لاگوان کا کہنا ہے کہ نوجوانوں اور عورتوں کو روزگار کی فراہمی کے لئے مقامی اور غیرملکی سرمایہ کاری انتہائی ضروری ہے۔