Saturday, April 27, 2024

پاکستان کیلئے بیل آؤٹ پیکیج کا ڈرافٹ تیار، آئی ایم ایف کے بیشتر مطالبات مان لیے گئے

پاکستان کیلئے بیل آؤٹ پیکیج کا ڈرافٹ تیار، آئی ایم ایف کے بیشتر مطالبات مان لیے گئے
May 11, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) آئی ایم ایف سے مذاکرات میں اہم پیشرفت ہو گئی۔ پاکستان کیلئے بیل آؤٹ پیکیج کا ڈرافٹ تیار کر لیا گیا۔ آئی ایم ایف کے بیشتر مطالبات مان لیے گئے۔ ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق پاکستان نے مالیاتی ادارے کی بیشتر شرائط مان لی تاہم وزیراعظم نے بعض شرائط پر تحفظات کا اظہار کر دیا اور نرمی لانے کی ہدایت کی ہے۔ پاکستان حکام نے بجلی گیس مہنگی، زرعی سبسڈی ختم کرنے، روپے کی قدر میں کمی اور شرح سود بڑھانے سمیت اہم شرائط پر گھٹنے ٹیک دئیے ہیں۔ وزارت خزانہ کے ترجمان کے مطابق پاکستان اورآئی ایم ایف مشن کے ساتھ مذاکرات میں نمایاں پیشرفت ہوئی ہے تاہم یہ بھی کہا ہے کہ مذاکرات رواں ہفتہ کے اختتام تک جاری رہیں گے جس میں معاہدے کو حتمی شکل دے دی جائے گی۔