Sunday, May 12, 2024

پاکستان کیلئے اہم کامیابی، کورونا ویکسین کے کلینیکل ٹرائلز کے تیسرے مرحلے کا آغاز

پاکستان کیلئے اہم کامیابی، کورونا ویکسین کے کلینیکل ٹرائلز کے تیسرے مرحلے کا آغاز
September 22, 2020

اسلام آباد ( 92 نیوز ) پاکستان کےلیے اہم کامیابی،کورونا ویکسین کے کلینکل ٹرائلز کے تیسرے مرحلے کاآغاز ، 8سے10ہزار افراد پر ویکسین کا ٹرائل ہوگا،،نتائج کا 5 سے 6ہفتے تک جائزہ لیا جائے گا۔

کورونا ویکسین کے حوالے سے پاکستان کا بڑا اعزاز ، کووڈ ویکسین کینسینو کے کلینیکل ٹرائلز کے تیسرے مرحلے کاآغاز کردیا ،ٹرائلز کےپہلے دو مرحلے چین میں ہوئے ۔ معاون خصوصی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کورونا ویکسین کے ٹرائلز کی تصدیق کردی۔

ایگزیکٹو ڈائریکٹر این آئی ایچ میجرجنرل عامر اکرام نے کہا ساری دنیا کی نگاہیں اس وقت کورونا ویکسین پر لگی ہیں ، فیز ٹو ٹرائل  508 لوگوں پر کیا گیا،، تیسرے مرحلے میں 8 سے 10ہزار افراد پر ویکسین کا ٹرائل ہوگا ، آئندہ 5 سے 6ہفتے  کےدوران نتائج کاجائزہ لیں گے۔

دوسری طرف پاکستان میں کورونا  پھر زور پکڑنے لگا ،گزشتہ 24 گھنٹوں میں 582 نئے کیسز اور 4 اموات رپورٹ ہوئیں ، ایکٹو کیسز کی تعداد  بھی بڑھ کر 7 ہزار 303 ہو گئی۔