Friday, April 26, 2024

پاکستان کیلئے اعزاز !!! سید حسنین عباس شاہ مائیکرو سافٹ بورڈ آف ایڈوائزری کونسل میں شامل

پاکستان کیلئے اعزاز !!! سید حسنین عباس شاہ مائیکرو سافٹ بورڈ آف ایڈوائزری کونسل میں شامل
June 17, 2015
لاہور (92نیوز) پاکستان کے سید حسنین عباس شاہ کو مائیکرو سافٹ بورڈ آف ایڈوائزری کونسل میں شامل کر لیا گیا۔ وہ نہ صرف پاکستانی بلکہ پہلے ایشیائی ہیں جنہوں نے یہ اعزاز حاصل کیا ہے۔ حسنین عباس نے کہا مجھے امید ہے میری وجہ سے پاکستان میں تعلیم کا معیار بلند ہو گا۔ پاکستان میں آئی ٹی کے میدان میں کم عمر بچے ریکارڈ بنا کر جہاں اقوام عالم کی صف میں وطن عزیز کا نام روشن کر رہے ہیںوہیں سید حسنین عباس شاہ پہلے ایشیائی اورپاکستانی ہیں جنہیں مائیکرو سافٹ بورڈآف ایڈوائزری کونسل میں شامل کر لیا گیا ہے جو بلاشبہ پاکستان کےلئے ایک بہت بڑا اعزاز ہے۔ حسنین عباس نے کہا ہے کہ وہ واحد پاکستانی ہے جو سیپ، اوریکل اور مائیکروسافٹ کے پارٹنر ہیں اور انہیں امید ہے کہ وہ اپنے اس اعزاز سے نہ صرف ملک کا نام روشن کریں گے بلکہ پاکستانیوں کو بھی فائدہ پہنچائیں گے۔ حسنین عباس کے والد سید حسنین احمد شاہ نے کہا ہے کہ انہیں فخر ہے کہ ان کے بیٹے نے یہ اعزاز حاصل کیا اور اس سے بڑھ کر خوشی اس بات کی ہے کہ وہ پاکستانی طلبہ کے لیے بھی کام کرے گا۔ حسنین عباس نے کہا کہ دنیا بھر میں مائیکروسافٹ کے ساتھ الحاق شدہ یونیورسٹیوں کی تعداد تیرہ سو چھیاسی ہے جس میں صرف تین پاکستانی جامعات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس میدان میں مزید کام کرنے کی ضرورت ہے۔