Saturday, April 20, 2024

پاکستان کیساتھ جھڑپ میں اپنا ہیلی کاپٹر مار گرانے پر بھارتی فضائیہ کا افسر برطرف

پاکستان کیساتھ جھڑپ میں اپنا ہیلی کاپٹر مار گرانے پر بھارتی فضائیہ کا افسر برطرف
May 21, 2019
 نیو دہلی (92 نیوز) پاکستان کیساتھ جھڑپ میں اپنا ہیلی کاپٹر مار گرانے پر بھارتی فضائیہ کا افسر برطرف کر دیا گیا۔ ستائیس فروری کو پاک فضائیہ کے شاہینوں نے بھارتی فضائیہ کے اوسان خطا کرڈالے تھے جس کے دوران مِگ 21 پر سوار ایک افسر نے اپنے ہی ہیلی کاپٹر کو مار گرایا۔ معاملہ سامنے آنے پر بھارتی فضائیہ نے متعلقہ افسر کے خلاف تادیبی کارروائی کا فیصلہ کیا جو سری نگر ایئر بیس کا ایئر آفیسر کمانڈر تھا۔ ابتدائی طور پر اسے عہدے سے ہٹایا گیا ہے جس کے بعد اس کے خلاف فوجداری قوانین کے تحت کارروائی کی جائے گی۔ ستائیس فروری کو مقبوضہ کشمیر کے ضلع بڈگام میں ایک بھارتی ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر تباہ ہوا تھا جس میں سوار پانچوں اہلکار ہلاک ہو گئے تھے۔