Wednesday, April 24, 2024

پاکستان کیساتھ اچھے تعلقات چاہتے ہیں، امریکی جوائنٹ چیف آف سٹاف

پاکستان کیساتھ اچھے تعلقات چاہتے ہیں، امریکی جوائنٹ چیف آف سٹاف
January 16, 2018

برسلز (92 نیوز) امریکی جوائنٹ چیف آف اسٹاف نے کہا کہ پاکستان کیساتھ اچھے تعلقات چاہتے ہیں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پاکستانی کے حوالے سے انتہائی غیر ذمہ دارانہ بیان دیتے رہتے ہیں لیکن انکی اپنی فوج کے اعلیٰ عہدیداران دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی اہمیت اور اسکی قربانیوں کا اعتراف کرتے ہیں۔
خبر رساں ایجنسی کےمطابق امریکی جوائنٹ چیف آف سٹاف جنرل جوزف ڈنفورڈ نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ پاکستان کے ساتھ تعلقات خراب نہیں کرنا چاہتے۔ پاکستان کیساتھ مؤثر تعلقات کیلئے مصروف عمل ہیں۔
امریکی جوائنٹ چیف آف اسٹاف نے پاکستان سے گزرنے والی نیٹو سپلائی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کیلئے پاکستان اب بھی فوجی سامان کی رسد کیلئے اہم راستہ ہے۔
جنرل جوزف نے اپنے بیان میں دو طرفہ فوجی مذاکرات کے جاری رہنے پر بھی زور دیا۔