Friday, April 26, 2024

پاکستان کیخلاف کرکٹ سیریز کھیلنے بارے بھارتی بورڈ کا اہم اجلاس

پاکستان کیخلاف کرکٹ سیریز کھیلنے بارے بھارتی بورڈ کا اہم اجلاس
December 7, 2015
نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارتی کرکٹ بورڈ کا اہم اجلاس آج ہور ہا ہے جس میں پاک بھارت کرکٹ سیریز کے شیڈول پر غور کیا جارہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ کی ورکنگ کمیٹی کے اجلا س میں پاک بھارت کرکٹ سیریز اہم ایجنڈا ہے۔ اجلاس میں اس بات پر بھی غور کیا جارہا ہے کہ بھارتی حکومت کی اجازت ملنے کی صورت میں سیریز کا شیڈول کیا ہو گا اور حکومت نے اجازت دیدی تو پھر سیریز کا آ غاز 18 دسمبر سے کیا جائے گا۔ اجلاس میں پیش کیے گئے شیڈول کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ اور تین ٹی ٹوینٹی میچز کھیلے جائیں گے۔