Friday, April 26, 2024

پاکستان کیخلاف پراکسی وار کامیاب نہیں ہونے دینگے، ضرب عضب نے دہشت گردوں کی کمر توڑ دی : آرمی چیف کا نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں خطاب

پاکستان کیخلاف پراکسی وار کامیاب نہیں ہونے دینگے، ضرب عضب نے دہشت گردوں کی کمر توڑ دی : آرمی چیف کا نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں خطاب
June 3, 2015
اسلام آباد (92نیوز) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کے خلاف پراکسی وار کامیاب نہیں ہونے دیں گے، آپریشن ضرب عضب میں دہشت گردوں کی کمر توڑ کر رکھ دی، شہروں سے بھی ان کا صفایا کیا جارہا ہے۔ اسلام آباد میں نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے دورے کے موقع پر خطاب میں آرمی چیف نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب سے دہشت گردوں کا شہروں سے بھی صفایا کیا جارہا ہے۔ ضرب عضب نے شہری علاقوں میں دہشت گردی کیخلاف فیصلہ کن کارروائی کی گنجائش پیدا کی۔ انہوں نے کہا کہ اس آپریشن سے سیاسی و عسکری قیادت میں ہم آہنگی میں بھی اضافہ ہوا۔ سول ملٹری تعاون دہشت گردوں کے خلاف کامیاب رہا ہے۔ انسانی جانوں سے کھیلنے والے ان دہشت گردوں کے عزائم کو خاک میں ملادیں گے۔ آرمی چیف نے واضح کیا کہ پاکستان کے خلاف کسی بھی پراکسی وار کو کامیاب نہیں ہونے دیا جا ئے گا۔