Friday, March 29, 2024

پاکستان کیخلاف پابندیوں کی قرارداد ویٹو کرنے پر بھارت کا چین سے احتجاج

پاکستان کیخلاف پابندیوں کی قرارداد ویٹو کرنے پر بھارت کا چین سے احتجاج
June 24, 2015
لاہور (92نیوز) اقوام متحدہ میں پاکستان کے خلاف کارروائی کی تجویز روکے جانے پر بھارت نے چین سے احتجاج کیا ہے۔ چین کے ویٹو پاور کے استعمال سے بھارت کو چند ماہ میں دوسری بار ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان پرپابندیوں کی کوشش ناکام ہونے ہونے پر بھارت جل بھن کر رہ گیا اور چین سے احتجاج کر ڈالا لیکن چین کو اس احتجاج کی کیا پروا۔ عالمی برادری میں ہونے والی سبکی پر بھارتی حکمرانوں کو گھر میں بھی شرمندگی کا سامنا ہے۔ چین سے احتجاج کی خبر تو میڈیا کو دی لیکن چین کے خلاف کھل کر کچھ بول نہ پائے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستان پر پابندیوں کی بھارتی تجویز روکنے پر نریندر مودی نے خود چینی قیادت سے بات کی لیکن چین کے کسی عہدیدار سے کیا بات کی اس کی کوئی تفصیل جاری نہیں کی گئی۔ بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان وکاس سوروپ صرف اتنا کہنے کی ہمت کر پائے کہ یہ مسئلہ ہم نے چین کے ساتھ اعلیٰ ترین سیاسی سطح پر اٹھایا ہے۔