Saturday, April 20, 2024

پاکستان کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے نیوزی لینڈ کے 13 رکنی اسکواڈ کا اعلان

پاکستان کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے نیوزی لینڈ کے 13 رکنی اسکواڈ کا اعلان
December 12, 2020

کوئنز ٹاؤن (92 نیوز) نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے 13 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا

پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں کین ولیمسن ذاتی مصروفیات کے باعث ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے، پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بلیک کیپس کی کپتانی مچل سینٹنر کریں گے۔ اگلے دونوں ٹی ٹوئنٹی میچوں  کی کپتانی  کین ولیمسن کریں گے۔

دوسری جانب کوئنز ٹاؤن میں پاکستان  شاہینز کا دو وروزہ انٹرا اسکواڈ پریکٹس میچ کے پہلے روزکا کھیل ختم ہوگیا، ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں شامل کھلاڑیوں نے نیٹ پریکٹس کی۔