Thursday, April 25, 2024

پاکستان کیخلاف جنگ کیلئے ایک روپیہ دیدو: نریندر مودی کی اپیل

پاکستان کیخلاف جنگ کیلئے ایک روپیہ دیدو: نریندر مودی کی اپیل
September 1, 2016
نئی دہلی (ویب ڈیسک) اسے بھارت کی بے بسی کہیں یا جنگی جنون کی انتہا۔ مودی حکومت نے عوام سے اپیل کی ہے کہ روزانہ ایک روپیہ بنک میں جمع کرائیں تاکہ پاکستان کیخلاف جنگ کیلئے اسلحہ خریدا جا سکے۔ تفصیلات کے مطابق انتہا پسند مودی کی انتہاپسندانہ سوچ ظاہر ہو گئی۔ عوام کو غربت کی دلدل سے باہر نکالنے کے لیے کوئی منصوبہ تو سامنے آیا نہیں بھارتی فوج کے لیے اسلحہ خریدنے کے لیے عوام کے آگے جھولی پھیلا دی۔ مودی نے عوام سے اپیل کی ہے کہ روزانہ ایک روپیہ بنک میں جمع کرائیں تاکہ فوجیوں کے لیے اسلحہ خریدا جا سکے۔ واضح رہے کہ بھارت ایک ایسا ملک ہے جہاں کروڑوں لوگ روزانہ بھوکے سوتے ہیں۔ بھارتی عوام کے پاس کھانے کیلئے روٹی ہے نہ علاج معالجے کی سہولیات۔ چند روز پہلے کی بات ہے جب ایک نچلی ذات کے ہندو نے اپنے کندھوں پر بیوی کی لاش اٹھا کر بارہ کلو میٹر پیدل سفر طے کیا تھا۔ بیچارے کے پاس بیوی کی لاش گھر تک لے جانے کیلئے کرایہ بھی نہیں تھا۔ غریب کی چکی میں پسے ایسے ملک میں نریندر مودی جیسے حکمران کا آنا کسی عذاب سے کم نہیں ہے۔ مگر تشویشناک بات یہ ہے کہ مودی کی انتہاپسندانہ ذہنیت صرف انڈیا کی تباہی تک ہی محدود نہیں بلکہ وہ پورے ایشیائی خطے میں جنگ کی آگ بھڑکانا چاہتا ہے۔ بھارتی حکومت نے سنڈیکیٹ بینک میں ایک اکاﺅنٹ کھلوا دیا ہے تاکہ عوام کے ایک ایک روپے سے خطے میں نئی جنگ چھیڑی جا سکے۔