Thursday, March 28, 2024

پاکستان کی ہار کی وجہ سامنے آگئی ، انگلش ٹیم نے بال ٹیمپرنگ کی

پاکستان کی ہار کی وجہ سامنے آگئی ، انگلش ٹیم نے بال ٹیمپرنگ کی
May 12, 2019
ساؤتھ ہمپٹن ( 92 نیوز)پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرے ون ڈے میں پاکستان کی ہار کی وجہ سامنے آگئی ، انگلش باؤلر لیام پلنکٹ کی گیند سے چھیڑ چھاڑ کی ویڈیو سامنے آگئی۔ انگلش باؤلر 49ویں اوور میں گیند کو کھرچتے دکھائی دیے، انگلینڈ نے دوسرے ون ڈے میں پاکستان کو 12رنز سے شکست دی تھی۔ کیاانگلش فاسٹ باؤلر لیام پلنکٹ نے گیم آف جینٹل مین کو داغ دار کرنے کی کوشش ، لیام پلنکٹ کی گیند کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی ویڈیو سامنے آگئی، ویڈیو   میں  پلنکٹ کو گیند  کھرچتےدیکھا جا سکتا ہے، گیند کی خراب حالت بھی واضح نظر  آرہی ہے۔ [caption id="attachment_223124" align="alignnone" width="500"] پاکستان کی ہار کی وجہ سامنے آگئی ، انگلش باولر نے گیند کو کھرچا تھا[/caption] تین سو چوہتر رنز کےتعاقب میں پاکستان کی دھواں دھار بیٹنگ جاری تھی  لیکن کھیل کے آخری اوورز میں زیادہ رنز نہیں بن سکے، میچ کے آخری اوورز میں گیند کافی کھردری ہوچکی تھی۔

سنسنی خیز مقابلے کےبعد انگلینڈ نے پاکستان کو شکست دیدی

لیام پلنکٹ نے انچاسویں اوور میں صرف 8 رنز دیے اور ایک وکٹ بھی حاصل کی ۔ پاکستان کی ہار کی وجہ گیند سے چھیڑ چھاڑ ہی بنی تھی معاملے پر پاکستان کرکٹ بورڈ فوٹیج کا جائزہ لے رہا ہے ۔