Monday, May 13, 2024

پاکستان کی کوشش ہے کہ دنیا کو اپنے نقطہ نظر سے آگاہ کرے ، وزیر خارجہ

پاکستان کی کوشش ہے کہ دنیا کو اپنے نقطہ نظر سے آگاہ کرے ، وزیر خارجہ
January 23, 2020
اسلام آباد ( 92 نیوز) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے  خطے کی صورتحال سے متعلق کہا کہ پاکستان  کی کوشش ہے دنیا کو اپنے نکتہ نظر سے آگاہ کرے ،    جموں و کشمیر یا جنوبی ایشیاء میں حالات بگڑے تو علاقائی معیشت پر منفی اثرات مرتب ہوں گے۔ وزیر خارجہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ  وزیر اعظم عمران خان نے ان مسائل کو اجاگر کیا ہے، ، صدر ٹرمپ نے دورہ پاکستان پر آمادگی کا اظہار کیا ہے،، امریکی صدر جلد پاکستان آنے کے خواہشمند ہیں،  پاکستان کو اہم ملک سمجھتے اور دوطرفہ تعلقات بڑھانا چاہتے ہیں۔ وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ  سی پیک کے حوالے سے ہمیں اپنے مفاد کو دیکھنا ہے،  جو چیز ہمارے مفاد میں ہے ہم اس پر عمل پیرا رہیں گے۔