Wednesday, May 8, 2024

پاکستان کی کورونا کیخلاف حکمت عملی کی عالمی سطح پر پذیرائی ہوئی

پاکستان کی کورونا کیخلاف حکمت عملی کی عالمی سطح پر پذیرائی  ہوئی
August 18, 2020

اسلام آباد ( 92 نیوز)تحریک انصاف کی حکومت نے نے پوری یکسوئی اورقومی عزم کیساتھ کورونا وائرس جیسے کڑے چیلنج کا ڈٹ کرمقابلہ کیا، عالمی سطح پرکورونا وباء کے خلاف پاکستان کی حکمت عملی کی بڑے پیمانے پرپذیرائی ہوئی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرقومی کاوشوں کا مرکز رہا ۔

حکومت نے وفاقی، صوبائی اور عسکری سطح پر مشاورت کے بعد نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی بنیاد رکھی ۔ وفاقی وزیر اسد عمر مرکز کے سربراہ، لیفٹیننٹ جنرل حمود الزمان خان چیف کوآرڈینیٹرمقرر ہوئے  ،وفاقی وزرا، صوبائی حکومتیں فعال حصہ بنیں ۔ بروقت حکومتی حکمت عملی کے نتیجے میں کمانڈ سینٹر نے ڈیٹا ، معلومات ، خبروں کی بروقت ترسیل  کی ۔وفاقی و صوبائی حکومتوں ،شعبہ صحت ، حکام، میڈیا اور سماجی گروپس میں ربط قائم کیا۔

حکومت نے پہلے صحت ایمرجنسی نافذ،ٹرانسپورٹ پرجزوی پابندیاں ،پھر13 مارچ کوتعلیمی ادارے ، شاپنگ مالزبند،14مارچ یوم پاکستان پریڈ منسوخ ،16مارچ کو بین الاقوامی سرحدیں اور21مارچ کو فلائٹ آپریشنز بند کردیئے تاہم ہنگامی سروسز، ادویہ مراکز، کلینکس کھولنے کی اجازت دی گئی ۔

ابتداءمیں جزوی ، پھر مکمل اور پھر سمارٹ لاک ڈاﺅنز کی حکمت عملی اختیارکی گئی ، رمضان المبارک، عید الفطر، عیدالاضحی اور اب محرم کیلئے خصوصی حکمت عملی ترتیب دی گئی ۔

حکومتی حکمت عملی کے تحت ملک میں کورونا تشخیصی عمل تیز کیاگیا، ٹیسٹنگ صلاحیت 472 سے 30ہزاریومیہ ،لیبارٹریز 8 سے 70کی گئیں۔ محنت کشوں سمیت ایک کروڑ 40لاکھ سے زائد مستحقین میں احسا س ہنگامی کیش پروگرام کے تحت 169 ارب روپے سے زائد تقسیم کیے گئے ۔

بجلی کے بلوں پر 1200ارب روپے ریلیف دیا گیا۔۔ خلیج سمیت 40سے زائدممالک میں محصور 2لاکھ50ہزارپاکستانی وطن واپس لائے گئے۔۔ اسلام آباد میں 35دنوں میں آئسولیشن ہسپتال، انفیکشس ٹریٹمنٹ سینٹربنا۔ ملک میں سینی ٹائزرز، ماسک ،گلوز اوروینٹی لیٹرزکی تیاری شرو ع ہوئی ۔

پاکستان میں اپریل ، مئی اور جون میں کورونا کیسز میں تیزی سے اضافہ ہوا لیکن سمارٹ لاک ڈاؤن کی کامیاب حکمت عملی کے نتیجے میں اگست میں کورونا کیسزاوراموات میں واضح کمی آئی۔

پاکستان کی کورونا وبا کے خلاف 26 فروری سے جاری قومی جنگ سے واضح ہو گیا کہ بحران خواہ کیسابھی ہو ، قیادت مخلص اور قوم یکجا ، یکسو اور پرعزم ہو تو ہر چیلنج پر قابو پایا جا سکتا ہے ۔