Sunday, May 12, 2024

پاکستان کی کورونا سے متعلق حکمت عملی ، امریکی اخبار نے تعریفوں کے پل باندھ دیے

پاکستان کی کورونا سے متعلق حکمت عملی ، امریکی اخبار نے تعریفوں کے پل باندھ دیے
August 3, 2020

اسلام آباد ( 92 نیوز) سمارٹ لاک ڈاؤن یا سلیکٹڈ لاک ڈاؤن ، حکومت کی جس حکمت عملی پر پاکستان میں تنقید کی گئی اس  پر امریکی اخبار نے تعریفوں کے پل باندھ دیے ۔

امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کوروناوائرس سے اموات اور نئےکیسز میں ریکارڈ80 فیصد کمی آئی ،اخبار کا کہنا ہےپاکستان جنوبی ایشیا میں تیزی سےوبا پر قابو پانے والا ملک  بن چکا ہے، دوماہ قبل اس ملک کا موازنہ برازیل سے کیاجارہا تھا تاہم اب یہاں کیسز کی تعداد 7000 یومیہ سےگرکر553پرآگئی۔

اخبار نے دیگر ممالک سے موازنہ کرتے ہوئے کہا پاکستان ایسے وقت میں وبا پرقابوپانےمیں کامیاب ہوا ہے جب امریکہ جیسی سپر پاور اس  پرقابو پانے میں مشکلات کا شکار ہے۔اخبارکےمطابق پاکستان کے مشرقی ومغربی ہمسا ئے بھارت اورایران اب بھی بڑے پیمانے پر کیسز کا شکارہورہے ہیں۔

اخبارکےمطابق پاکستانی وزیراعظم عمران خان کی سمارٹ لاک ڈاون کی حکمت عملی کامیاب رہی، انہوں نے نے  غریبوں کا خیال رکھتےہوئے عالمی ادارہ صحت کی ہدایات  کونظرانداز کیا۔

رپورٹ کے مطابق لوگوں نے بھی احتیاطی تدابیر پر  سختی سے عمل کیا،خواتین اور معمر افراد کی محدود تعداد کا باہر جانا اورسخت احتیاطی تدابیر بہتری کا سبب ہیں۔مستقبل میں وائرس کےپھیلاوکادارومدار احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد پر ہے۔