Thursday, April 25, 2024

پاکستان کی کشمیری رہنماحفیظ اللہ میرکوشہید کئے جانے کے واقعہ کی سخت مذمت

پاکستان کی کشمیری رہنماحفیظ اللہ میرکوشہید کئے جانے کے واقعہ کی سخت مذمت
November 21, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان نے کشمیری رہنما حفیظ اللہ میر کو بے رحمی سے شہید کئے جانے کے واقعے اور مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کی سخت مذمت کی ہے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے ایک ٹویٹ میں کشمیری رہنما حفیظ اللہ میر کو بے رحمی سے شہید کئے جانے کے واقعے اور مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کی سخت مذمت کی ہے۔   دفتر خارجہ کے ترجمان نے اور ٹویٹ میں اسلامی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل کے بیان کو سراہا اور تحقیقاتی کمیشن کے فوری قیام پرزور دیا ہے جس کی سفارش اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ادارے نے کی ہے۔