Tuesday, May 21, 2024

پاکستان کی کاوشوں سے افغان طالبان اور امریکا میں مذاکرات کا دوسرا دور آج ہوگا

پاکستان کی کاوشوں سے افغان طالبان  اور امریکا میں مذاکرات کا دوسرا دور آج ہوگا
January 22, 2019
قطر ( 92 نیوز) پاکستان کی کاوشوں سے افغان طالبان اور امریکا میں مذاکرات کا دوسرا دور آج ہوگا۔ دوحہ ( 92 نیوز) قطر ميں طالبان رہنماؤں اور امريکا کے خصوصی مندوب برائے افغانستان و پاکستان  زلمے خليل زاد  کے درمیان امن مذاکرات کااہم دور آج بھی جاری رہےگا، دیگر معاملات کیساتھ ساتھ افغانستان سے غير ملکی افواج کے انخلاء کا طريقہ کار اور شيڈول بھی طے کیا جائے گا۔ افغانستان میں فوجی طاقت آزمانے اور بڑی ناکامی کا سامنا کرنے کے  بعد امریکا کو طالبان کیساتھ مذاکرات کی یاد  آگئی،افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کے مطابق گزشتہ روز قطر کے دارالحکومت دوحہ میں شروع مذاکرات ہونیوالے مذاکرات آج بھی جاری رہیں گے۔ مذاکرات میں امریکی وفد کی قیادت امريکا کے خصوصی مندوب برائے افغانستان و پاکستان  زلمے خليل زاد  کررہے ہیں۔زلمے خلیل زاد نے گزشتہ ہفتے کابل کا دورہ کرنے کے ساتھ ساتھ پاکستان آنے سے قبل خطے کے دیگر اہم ممالک کا بھی دورہ کیا تھا، تاکہ طالبان کیساتھ مذاکرات پر دیگر ممالک کو بھی اعتماد میں لیا جا سکے۔ گزشتہ روز قطر ميں ہونے والے مذاکرات ميں طالبان کے ايک ديرينہ مطالبے پر بھی بات چيت جاری ہے، جب کہ امکان ہے کہ ملاقات میں افغانستان سے غير ملکی افواج کے انخلاء کا طريقہ کار اور شيڈول بھی طے کر لیا جائے گا۔ اس سے قبل دونوں فریقین نے آخری مرتبہ گزشتہ سال دسمبر میں ملاقات کی تھی۔