Sunday, May 12, 2024

پاکستان کی کابل ،ننگر ہار میں دہشتگردی واقعات کی شدید مذمت

پاکستان کی کابل ،ننگر ہار  میں دہشتگردی واقعات کی شدید مذمت
May 12, 2020

اسلام آباد (92 نیوز ) پاکستان نے افغانستان کے دار الحکومت کابل میں طبی مرکز پر دہشتگردی اور ننگر ہار میں جنازے پر خود کش حملے کے واقعات کے پرزور مذمت  کی ۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق  افغانستان میں رمضان کے مقدس ماہ ، کورونا وباء کے دوران دہشتگردی  کے واقعات انتہائی قابل مذمت ہیں ، پاکستان کو افغانستان میں دہشتگرد واقعات میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر انتہائی دکھ ہے ۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق  پاکستان متاثرہ خاندانوں کے ساتھ دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتا ہے ،   زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہیں ، غم کی اس گھڑی میں  دعائیں افغان عوام کے ساتھ ہیں ۔

دفتر خارجہ کی جانب سے کہا گیا کہ پاکستان ہر قسم کی دہشتگردی کی پر زور مذمت کرتا ہے ، پاکستان پر امن اور مستحکم افغانستان کی حمایت جاری رکھے گا۔