Friday, April 26, 2024

پاکستان کی چین سے 3 کروڑ 5 لاکھ کورونا ویکسین ڈوزز کی خریداری

پاکستان کی چین سے 3 کروڑ 5 لاکھ کورونا ویکسین ڈوزز کی خریداری
April 25, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان نے چین سے ویکسین کی3 کروڑ 5 لاکھ ڈوزز خرید لی۔

ذرائع کے مطابق پاکستان نے ویکسین کی خریداری 3 چینی کمپنیوں سے کی، پاکستان نے سائینو ویک کی 50 لاکھ ڈوزز کی خریداری کی۔ کین سائنو بائیو ویکسین کی سنگل ڈوز کی 2 کروڑ ڈوز خریدی گئیں۔

پاکستان نے سائنو فارم ویکسین کی 55 لاکھ خوراکیں خریدی ہیں۔