Wednesday, May 8, 2024

پاکستان کی پہلی ٹیسٹ ٹیم کے رکن وقار حسن انتقال کر گئے

پاکستان کی پہلی ٹیسٹ ٹیم کے رکن وقار حسن انتقال کر گئے
February 10, 2020
کراچی ( 92 نیوز)  پاکستان  کی پہلی ٹیسٹ ٹیم کے رکن وقار حسن انتقال کرگئے، وقار حسن کا انتقال 87 سال کی عمر میں ہوا۔ وقار حسن نے پاکستان  کی جانب سے 1952 میں بھارت کے خلاف پہلا ٹیسٹ کھیلا تھا ،  وقار حسن نے 21ٹیسٹ میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی ، وقار حسن نے پاکستان کے لئے ایک سنچری اور 6 نصف سنچریاں اسکور کیں ۔ وقار حسن سال 83-1982 میں چیف سلیکٹر بھی رہے  ہیں ۔