Thursday, April 25, 2024

پاکستان کی ٹیکسٹائل برآمدات 5ارب ڈالر گھٹ گئیں

پاکستان کی ٹیکسٹائل برآمدات 5ارب ڈالر گھٹ گئیں
March 2, 2019
کراچی (92 نیوز ) ملکی برآمدات میں قلیدی کردار ادا کرنے والا ٹیکسٹائل سیکٹر بد ترین صورتحال سے دوچار ہے ۔ ملکی برآمدات میں ٹیکسٹائل سیکڑ کا حصہ 50 فیصد تھا لیکن گذشتہ چند سالوں ٹیکسٹائل سیکڑ شدید گراوٹ کا شکار ہے۔ پہلے تو بجلی اور گیس کے بحران نے اس سیکڑ کو شدید دباو کا شکار کیا ۔رہی سہی کسر خطرناک حد تک بڑھتی پیداواری لاگت نے پوری کر ڈالی جس نے اس سیکڑ کی کمر ہی توڑ ڈالی اور برآمدات 25 ارب ڈالر سے گھٹ کر 20 ارب ڈالر پر آ گئی ہیں۔ برآمدکنندگان کا پچھلے کئی سالوں سے بڑا رونا سیلز ٹیکس ریفنڈ کا رہا ہے جس کا اب تک بھی مداوا نہیں ہو سکا ہے اور اس وقت بھی 200 ارب روپے کے ریفنڈ جاری نہیں ہو سکے۔ جس کی وجہ سے اگر صرف فیصل آباد کی بات کی جائے تو وہاں اکثر صنعتوں کے دروازوں پر تالے لگ گئے ہیں اور جو چالو ہیں وہ اپنی صلاحیت سے کم پر کام کر رہیں ہیں۔ حد تو یہ ہے اب فیصل آباد سے کپڑا ڈائی ہونے کے لیے کراچی آتا ہے۔