Sunday, May 5, 2024

پاکستان کی ٹور میچ میں شاندار کارکردگی ، آسٹریلیا اے کو کھل کر کھیلنے نہیں دیا

پاکستان کی ٹور میچ میں شاندار کارکردگی ، آسٹریلیا اے کو کھل کر کھیلنے نہیں دیا
November 12, 2019
 کینبرا (92 نیوز) پاکستان نے تین روزہ پریکٹس میچ میں آسٹریلیا اے کو دبوچ لیا۔ 428 رنز کے جواب میں کینگروز مشکلات کا شکار رہے۔ آسٹریلیا اے کی بیٹنگ لائن پہلی اننگز میں لڑکھڑا گئی۔ میزبان ٹیم کے 57 رنز کے مجموعی اسکور پر 9 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے۔ پاکستان کی جانب سے عمران خان نے تباہ کن باؤلنگ کرتے ہوئے پانچ وکٹیں حاصل کیں۔ افتخار احمد نے دو کینگروز کا شکار کیا۔ بینکروفٹ 26 اور ریلی میریڈیتھ 8 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں۔ پاکستان ٹیم نے پہلی اننگز میں 9 وکٹوں پر 428 رنز بنائے تھے۔