Thursday, March 28, 2024

پاکستان کی نیوزی لینڈ کے خلاف شاندار فتح پر صدر مملکت سمیت اہم شخصیات کی مبارکباد

پاکستان کی نیوزی لینڈ کے خلاف شاندار فتح پر صدر مملکت سمیت اہم شخصیات کی مبارکباد
October 27, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان کی نیوزی لینڈ کے خلاف شاندار فتح پر صدر مملکت سمیت اہم شخصیات نے مبارکباد دی۔

صدر مملکت عارف علوی نے قومی ٹیم کی فتح پر ٹویٹ کیا کہ  مزہ آگیا، واہ واہ، جیت کا مزا آگیا۔ پاکستانی کھلاڑیوں نے دورہ نیوزی لینڈ کی منسوخی کی مایوسی نیوزی لینڈ کو گراؤنڈ میں ہرا کر نکالی۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا شاندار کارکردگی پر پاکستان ٹیم کو مبارک باد دیتا ہوں۔ شیخ رشید نے کہا سورماؤں کے بعد کیویز بھی شاہینوں کا نشانہ بن گئے۔

سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ شاباش پاکستانی کرکٹ ٹیم ۔ سابق صدر نے قومی ٹیم کو مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے قومی ٹیم کی فتح پر ٹویٹ میں کہا کہ سورماؤں کے بعد کیویز بھی شاہینوں کا نشانہ بن گئے، پاکستان زندہ باد۔

وزیر اطلاعات فواد چودھری کا کہنا ہے کہ پاکستان کو جو کامیابی ملی ہے اس سے ثابت ہوا کہ کامیابی ٹیم ورک سے ملتی ہے۔ شکریہ ٹیم پاکستان ،آپ کی کامیابیاں کروڑوں لوگوں کو خوشیاں دیتی ہیں۔ ورلڈچیمپئن پاکستان، ان شااللہ۔

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی طرف سے گرین شرٹس کو شاباش دی گئی اور کہا پاکستانی کرکٹ ٹیم نے قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا۔ قوم اور کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دیتا ہوں۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ  نے قومی ٹیم کی فتح پر پوری قوم کو مبارکباد  دی اور کہا پوری قوم کو شاہینوں پر فخر ہے۔ امید ہے قومی ٹیم ورلڈکپ اپنے نام کرکے وطن واپس لوٹے گی ۔

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بھی قومی ٹیم کی جیت پر مبارک باد پیش کی اور کہا قومی ٹیم نے کیویز کو شکست دے کر قوم کو خوش کردیا ۔ قوم کے چہروں پر خوشیاں بکھیرنے والے کھلاڑی ہمارے ہیرو ہیں۔

مشیرپارلیمانی امور بابر اعوان نے قومی ٹیم کی فتح پر ٹویٹ کیا کہ جو شکست دے سکتے ہیں وہ سکیورٹی بھی دے سکتے ہیں ۔ نیوزی لینڈ پاکستان میں کھیل لیتا تو کچھ سیکھ جاتا ، قوم کو دوسری فتح مبارک ہو۔