Saturday, April 20, 2024

پاکستان کی میزبانی میں ای سی او کا 13 واں سربراہ اجلاس اسلام آباد میں ہوگا

پاکستان کی میزبانی میں ای سی او کا 13 واں سربراہ اجلاس اسلام آباد میں ہوگا
March 1, 2017
اسلام آباد(92نیوز)پاکستان کی میزبانی میں ای سی او کا تیر ہواں سربراہ اجلاس آج اسلام  آباد میں ہو گا۔ ترکی اور ایران کے صدور سمیت  رکن ممالک کے سربراہ اجلاس میں شریک ہوں گے  دوسری طرف  رکن ممالک کے وزرائے خارجہ نے اجلاس کے ایجنڈے، ویژن 2025 اور اعلان اسلام آباد کے مسودے کی منظوری دے دی ہے ۔۔ تفصیلات کےمطابق   دس ممالک پرمشتمل اقتصادی تعاون کی تنظیم کا سربراہ اجلاس آج  صبح آٹھ بجے اسلام آباد میں شروع  ہوگا،  اجلاس کی صدارت وزیر اعظم نواز شریف کریں گے جس کے اختتام پر اعلان اسلام آباد جاری کیا جائے گا۔ غیر ملکی سربراہوں اور وزرائے خارجہ کے اعزاز میں ایوان صدر میں عشائیہ دیا  گیا جس میں رکن ممالک  کے سربراہوں کے درمیاں  غیر رسمی  بات  چیت  ہوئی  اس  سے پہلےای سی او سمٹ میں شرکت کے لیےترکی کے صدر رجب طیب اردوان نورخان ایئربیس راولپنڈی پہنچے تو وفاقی  وزیر احسن اقبال نے  ان کااستقبال  کیا ترک صدر کو 21توپوں کی سلامی دی گئی اور گارڈ آف آنر  پیش کیا گیا۔ تاجکستان کے صدر امام علی رحمانوف  کا وزیر دفاع خواجہ آصف نے استقبال کیا کیا۔ ایران کے صدر حسن روحانی کو ریاستوں اور سرحدی امور کے وزیر عبد القادر بلوچ جبکہ آذربائیجان کے صدر الہام علیوف کو دفاعی پیداوار کے وزیر رانا تنویر حسین نے خوش آمدید کہا۔اس موقع پر  قومی ترانے کی دھنیں بجائی گئی ترکمانستان ۔کرغیزستان ،قازقستان اور ازبکستان کے سربراہان کا  بھی پاکستان پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا  ، افغان صدر اشرف غنی نے پاکستان میں افغان سفیر کو اپنا نمائندہ خصوصی مقرر کیا ہے جو ان کی نمائندگی کریں گے سربراہ اجلاس  کے اختتام پر وزیر اعظم نواز شریف تمام معزز مہمانوں کے اعزاز میں ظہرانہ دیں گے۔