Tuesday, April 23, 2024

پاکستان کی موثر سفارتکاری نے بھارت سے بڑااتحادی دور کردیا

پاکستان کی موثر سفارتکاری نے بھارت سے بڑااتحادی دور کردیا
August 17, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز)  پاک بھارت حالیہ کشیدگی میں روس نے کھل پاکستان کی حمایت کی ہے ، پاکستان کی مؤثر سفارتکاری اور اسٹریٹجک حیثیث کو مد نظر رکھتے ہوئے روس نے بھارت کےساتھ کئی دہائیوں کی شراکت داری کو بالائے طاق رکھ کر پاکستانی مؤقف کو اہمیت دی۔ پاکستان کی مؤثر سفارتکاری نے بھارت کا بڑا اتحادی بھارت سے دور کردیا اور یہ دوری مسئلہ کشمیر پر کل ہونیوالے سلامتی کونسل کا اجلاس میں مزید واضح ہو گئی  جب روس نے کھل کر پاکستان کے مؤقف کی حمایت کرتے ہوئے  کشمیر کو عالمی مسئلہ قرار دےکر اس کے حل پر بھی زور دیا۔ اگر ماضی پر نظر دوڑائیں تو یہی روس بھارت کے مفادات کا سب سے بڑا محافظ تھا۔مسئلہ کشمیر پر 1954 سے لے کر 2019تک پاکستان کی اقوام متحدہ میں سب سے زیادہ مخالفت روس نے کی ، متعدد قراردادوں،درخواستوں اور نظر ثانی اپیلوں پر اقوام متحدہ کے کشمیریوں کے دورازے روس کی وجہ سے بندرہے۔روس کی ویٹو پاورکااستعمال بھارت نے پاکستان کے خلاف بے دریغ کیا۔ قیام پاکستان سے ہی پاک روس تعلقات میں سرد مہری رہی لیکن گزشتہ ایک دہائی کےدوران پاکستان کے ابھرتے کردار اور اسٹریٹیجک پوزیشن روس کو بڑے پالیسی شفٹ کی طرف لے گئی ۔ گزشتہ کچھ عرصے سے پاکستان اور روس کے درمیان تعلقات میں غیر معمولی پیش رفت ہوئی ہے۔پاک روس مشترکہ جنگی مشقیں ،پاک روس دفاعی معاہدے، عسکری معاملات میں قربت،شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں پیوٹن اور عمران کی ملاقات،ناشتے کی میز پر گپ شپ نے خطے میں نئی صف بندی کا عندیہ دے دیا تھا۔ افغان امن مذاکرات میں ماسکو کی پاکستان کی حمایت کرنااور سی پیک کی افادیت نے روس کو پاکستان کے مزید قریب کردیا۔پاکستان،چین اور روس خطے میں جاری اس گریٹ گیم کے اہم کھلاڑی بن کر ابھرے ہیں جبکہ بھارت سفارتی سطح پر ایک کے بعد ایک سبکی کا سامنا کررہاہے۔