Thursday, March 28, 2024

پاکستان کی معیشت کورونا سے متاثر، شرح نمومنفی 0.4 فیصد رہے گی، آئی ایم ایف

پاکستان کی معیشت کورونا سے متاثر، شرح نمومنفی 0.4 فیصد رہے گی، آئی ایم ایف
October 14, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) آئی ایم ایف نے اکنامک آؤٹ لک رپورٹ جاری کر دی۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان کی معیشت کورونا سے بری طرح متاثر ہوئی۔ سال 2020 میں معاشی شرح نمومنفی 0.4 فیصدرہے گی۔ آئی ایم ایف نے اکنامک آﺅٹ لک رپورٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت کورونا سے بری طرح متاثر ہوئی ہے۔ رواں مالی سال پاکستان کی معاشی شرح نمو ایک فیصد ہو سکتی ہے۔ رپورٹ کے مطابق مالی سال 2021 میں مہنگائی کی شرح 8.8 فیصدہوسکتی ہے۔ ماہر معاشیات  ڈاکٹر قیصر اسلم کہتے ہیں کہ آئی ایم ایف کی رپورٹ میں پلس ون کی نشاندہی کی گئی ہے اِس کے باوجود معاشی ترقی منفی 0.5 رہے گی۔ مالی سال 2021 میں جاری کھاتوں کاخسارہ معیشت کا 2.5 فیصدہوسکتاہے۔ آئی ایم ایف کی رپورٹ کے مطابق مالی سال 2021 میں بےروزگاری کی شرح 5.10 فیصد ہوسکتی ہے، سال 2020 میں معاشی شرح نمومنفی 0.4 فیصد رہے گی۔