Sunday, May 19, 2024

پاکستان کی معیشت کو کورونا کے اثرات سے بچایا ، وزیراعظم

پاکستان کی معیشت کو کورونا کے اثرات سے بچایا ، وزیراعظم
November 25, 2020

وزیراعظم نے ورلڈ اکنامک فورم کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کورونا نے تمام ممالک کی معیشت کو متاثر کیا۔ پاکستان کی معیشت مستحکم اور درست سمت میں گامزن ہے۔ ہم نے کورونا پر کنٹرول کے ساتھ روزگار بھی بچایا۔ لاک ڈاؤن کے دوران لوگوں کے روزگار کا تحفظ کیا۔ تعمیرات کے شعبے کو کھولا۔ اسمارٹ لاک ڈاؤن کو ترجیح دی۔

وزیراعظم نے کہا اقتدار سنبھالنے کے بعد مالیاتی خسارے سمیت دو بڑے چیلنجز کا سامنا تھا۔ 17 سال بعد کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ سرپلس ہو گیا۔ پاکستان میں ٹیکسٹائل انڈسٹری اپنی پوری استعداد کے ساتھ چل رہی ہے۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا افغان امن عمل کے لیے پاکستان کلیدی کردار ادا کررہا ہے۔ افغانستان میں امن سے پاکستان کے قبائلی علاقوں کو زیادہ فائدہ ہو گا۔ افغان امن عمل شروع کرنا صدر ٹرمپ کا اہم کارنامہ ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سی پیک ملکوں کے درمیان روابط کے فروغ کا منصوبہ ہے۔ دوسرے مرحلے میں اقتصادی زونز کے قیام پر توجہ دی جارہی ہے۔ سی پیک کے ذریعے پاکستان کو چین کی بڑی منڈی تک رسائی حاصل ہو گی۔