Tuesday, April 23, 2024

پاکستان کی معیشت درست سمت میں گامزن ہے، اسد عمر

پاکستان کی معیشت درست سمت میں گامزن ہے، اسد عمر
December 12, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا پاکستان کی معیشت درست سمت میں گامزن ہے۔ لوگ سمجھتے ہیں پی ٹی آئی حکومت درست کام کر رہی ہے، لوگوں کو بہتری کی بھی اُمید ہے۔ آئی ایم ایف پروگرام کو آخری بنانے کے لئے حکمت عملی طے کر لی ۔  برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا کہ حکومت میں آئے تو پتہ چلا مالیاتی بیل آؤٹ پیکیج کی ضرورت ہے۔ حکومت کے ابتدائی سو روز پر وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا کہ حکومت نے بھر پور کام کیا۔ آئی ایم ایف کی شرائط کا انتظار نہیں کیا۔ وزیرخزانہ نے دعویٰ کیا کہ معیشت درست سمت  میں گامزن ہے آئندہ آئی ایم ایف کے پاس نہیں جانا پڑے گا۔ وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا کہ بلوچستان میں دہشت گردی میں بیرونی عناصر ملوث ہیں۔ سعودی عرب کے ساتھ کھڑے ہونے میں خوشی ہے۔ اسد عمر نے کہا ٹیکس نہ دینے والوں کے خلاف کارروائی کا آغاز ہو چکا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا حکومت عدالتی احکامات کا احترام کرتی ہے۔ وزیر خزانہ اسد عمر کا مزید کہنا تھا کہ پہلے 100 دنوں میں گیس اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ  کرنا پڑا۔ پاکستان کے بیرونی قرضوں میں سے دس فیصد چین سے لیا گیا ہے۔