Tuesday, April 30, 2024

پاکستان کی معاشی ریٹنگ منفی سے مثبت ہوگئی ،لوڈشیڈنگ کے خاتمے کا وعدہ پورا ہوتا نظر آرہا ہے : نواز شریف

پاکستان کی معاشی ریٹنگ منفی سے مثبت ہوگئی ،لوڈشیڈنگ کے خاتمے کا وعدہ پورا ہوتا نظر آرہا ہے : نواز شریف
October 16, 2015
  جھنگ(92نیوز)وزیراعظم نوازشریف نے جھنگ میں بارہ سو تیس میگاواٹ کے حویلی بہادر شاہ گیس پاور پلانٹ کا افتتاح کردیا، کہتے ہیں  پاکستان  کی معاشی ریٹنگ منفی سے مثبت ہوگئی، لوڈشیڈنگ کے خاتمے کا وعدہ پورا ہوتا نظرآرہاہے،عوام نے خوشحالی اور ترقی کا مینڈیٹ دیا ہے، ہم کب تک کھیل کود میں لگے رہیں گے۔ تفصیلات کےمطابق جھنگ میں حویلی بہادر شاہ پاور پلانٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے یوریاکھاد اورڈی اے پی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا۔ میاں نوازشریف نے کہا کہ لوڈشیڈنگ کا عذاب مشرف دور سے مسلط ہوا، آنے والے دنوں میں اس کے خاتمے کا وعدہ پورا ہوجائے گا۔ وزیراعظم نےعمران خان کا نام لئے بغیر کہا کہ عوام نے ترقی اورخوشحالی کا مینڈیٹ دیا، ہم کب تک کھیل کود اور تنقید میں  لگےرہیں گے۔ میاں نوازشریف نے واضح کیا، دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے کراچی میں امن کا خواب ضرور پورا ہوگا۔ وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ ایل این جی منصوبوں سے پانچ سو ستر ارب روپے کی بچت ہو گی پاکستان کے  زرمبادلہ  کے ذخائرمیں بھی ریکارڈ اضافہ ہو گا ،کسانوں کو سولر ٹیوب ویل فراہم کریں گے۔ وزیراعظم نوازشریف نے تقریر کے آخر میں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی تعریفیں کیں اورانہیں تھپکی دی۔ nawaz