Sunday, May 5, 2024

پاکستان کی ماہر امور خانہ داری زبیدہ طارق کی پہلی برسی آج منائی جارہی ہے

پاکستان کی ماہر امور خانہ داری زبیدہ طارق کی پہلی برسی آج منائی جارہی ہے
January 4, 2019
اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان کی نامور شیف اور ماہر امور خانہ داری زبیدہ طارق کی پہلی برسی آج منائی جارہی ہے۔ ان کی شہرت وجہ اُن کے وہ ٹوٹکے ہیں جو وہ اکثر پکوان شوز یا مارننگ شوز ‘میں سب کو بتاتی تھیں۔ زبیدہ طارق 4 اپریل 1945 کو حیدر آباد دکن میں پیدائش ہوئی۔ ان کا تعلق پاکستان کے ادبی اور فنکار گھرانے سے تھا۔ نامور اردو مصنفہ فاطمہ ثریا بجیا اور مصنف انور مقصود کی بہن تھیں۔ اپنے منفرد سٹائل، مزیدار کھانوں کی ریسیپیز کے باعث پاکستان کا ہر گھرانہ انہیں جانتا ہے۔ کپڑوں پر تیل کے داغ لگ جائیں؟فریج میں کسی قسم کی مہک بس جائے؟۔ بچوں کے پیٹ یا ’کان میں درد ہو؟۔ زبیدہ آپا گھر ہر مسئلے کا حل چٹکیوں میں حل کر دیا کرتی تھیں اور آج بھی خواتین زبیدہ آپا کے ٹوٹکے آزماتی ہیں۔ ماہر کک، کامیاب ٹوٹکوں کی خالق زبیدہ آپا نے تقریبا 4 ہزار ٹی وی شوز کی میزبانی کیں۔ گزشتہ سال اسی دن 72 برس کی عمر میں حرکت قلب بند ہونے کے باعث وہ کراچی میں انتقال کر گئیں تھیں۔