Monday, May 13, 2024

پاکستان کی قسمت اس شخص کے ہاتھ میں ہے جو جن بھوتوں سے کام لیتا ہے، مریم نواز

پاکستان کی قسمت اس شخص کے ہاتھ میں ہے جو جن بھوتوں سے کام لیتا ہے، مریم نواز
October 17, 2021 ویب ڈیسک

حویلیاں (92 نیوز) نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز نے کہا پاکستان کی قسمت اس شخص کے ہاتھ میں ہے جو جن بھوتوں سے کام لیتا ہے۔

حویلیاں میں ن لیگ کے سوشل میڈیا کنونشن سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب میں مریم نواز نے کہا کہ آئے روز بڑھتی ہوئی مہنگائی سے شہری خودکشیوں پر اتر آئے ہیں جس کی حکومت کو کوئی پرواہ نہیں۔ مریم نواز نے کہا پاکستان کی تاریخ میں اتنی مہنگائی کبھی نہیں ہوئی جتنی تحریک انصاف کے دور میں کر دی گئی۔ پٹرول، بجلی اور اشیائے خورونوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں جو نااہلی کی بدترین مثال ہے۔

سوشل میڈیا کنونشن سے خطاب میں مریم نواز نے کہا کہ فیصل آباد کے اسٹور میں گئی تو عوام نے تحریک انصاف سے جان چھڑوانے کی اپیل کی۔ شہریوں نے کہا کہ مہنگائی کی وجہ سے جینا مشکل ہو چکا ہے۔ خدارا اس حکومت سے جان چھڑوائیں۔