Thursday, April 25, 2024

پاکستان کی فضائی حدود کی بندش میں کل صبح 8 بجے تک توسیع

پاکستان کی فضائی حدود کی بندش میں کل صبح 8 بجے تک توسیع
February 28, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) بھارتی جارحیت کے بعد حالیہ کشیدگی  کے باعث ملک میں فضائی آپریشن عارضی طور پر معطل  کر دیا گیا  ۔  سول ایوی ایشن حکام کے مطابق تمام ایئرلائنز اور مسافروں کو آگاہ کر دیا گیا۔ دوسری جانب فضائی آپریشن کی معطلی سے بلاول بھٹو کا دبئی میں انتظار طویل ہوگیا ، آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شریک نہیں ہو سکیں گے۔ وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ پاک بھارت کشیدگی سے خطہ عدم استحکام کا شکار ہوگا، دنیا کو اسکے خطرناک نتائج کا ادراک ہونا چاہئے۔ وزیر اطلاعات ونشریات کا کہنا تھا کہ   ہم بھارت کو کہتے ہیں آئیں مل کر کشیدگی کا خاتمہ کریں۔ بلاول بھٹو نے کہا بھارت کو ہمارے وزیراعظم کی آفر کا مثبت جواب دینا چاہئے اس سے قبل کہ بہت دیر ہوجائے اور وقت ہاتھ سے نکل جائے۔ دوسری جانب  بھارتی جنگی جنون کے باعث مسافر بھی خوار ہونے لگے، پاکستان سے بھارت جانے والی سمجھوتہ ایکسپریس معطل ہے ، ہر ہفتے جمعرات اور پیر کے روز بھارت جانے والی ٹرین تاحکم ثانی بند رہے گی۔ سمجھوتہ ایکسپریس نے 37 مسافروں کو لے کر آج صبح روانہ ہونا تھا، بھارتی ہٹ دھرمی اور مودی کی شرارتوں کے باعث مسافروں کو پاکستان میں ہی روک لیا گیا۔ ریلوے حکام کے مطابق تاحکم ثانی ٹرین روانہ نہیں کی جائے گی،ٹرین گذشتہ ہفتے لاہور سے پینتالیس مسافروں کو لیکرٹرین بھارت روانہ ہوئی تھی۔ بھارتی مسافروں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں،جنہیں لاہور میں ہی روک لیا گیا۔ پاکستان ایئرفورس کی جانب سے دشمن کے طیارے گرانے پر بھارت بوکھلاہٹ کا شکار ہے،میڈیا اور بھارتی سرکار بھی آپے سے باہر ہے۔