Friday, May 17, 2024

پاکستان کی عوام کو دھوکہ دیکر پارلیمنٹ سے قوانین منظور کرائے گئے، سعید غنی

پاکستان کی عوام کو دھوکہ دیکر پارلیمنٹ سے قوانین منظور کرائے گئے، سعید غنی
November 19, 2021 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی کا کہنا ہے پاکستان کی عوام کو دھوکہ دیکر پارلیمنٹ سے قوانین منظور کرائے گئے۔

سعید غنی نے سندھ اسمبلی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کلبھوشن کو این آر او دینے کی حمایت کی گئی۔ مردم شماری میں سندھ کو کم گنا گیا۔ متنازعہ مردم شماری پر سندھ کے ریفرنس کو نہیں سنا گیا ۔ ایم کیوایم اور جی ڈی اے نے متنازعہ مردم شماری پر پی ٹی آئی کا ساتھ دیا۔

سعید غنی بولے سندھ میں گریڈ 20 کے 67 افسران ہونے چاہیئں۔ سندھ میں 48 افسران کی کمی ہے۔ سندھ کابینہ نے افسران کے تبادلے سے متعلق وفاقی حکومت کی تجویز مسترد کر دیں۔ سندھ پولیس کے 12 سینئر افسران کو دیگر صوبوں میں بھیجنے کا بغیر مشاورت کے فیصلہ کیا گیا۔

 وزیر اطلاعات سندھ کا کہنا تھا وفاقی حکومت چاہتی ہے کہ سندھ میں گورننس اور امن و امان خراب ہو۔ وفاقی حکومت سندھ کے لوگوں کی مائی باپ نہیں ہے۔ ہم وفاقی حکومت کو اس طرح جواب دہ نہیں ہیں۔