Friday, May 17, 2024

پاکستان کی طویل اور قلیل المدتی خود مختار ریٹنگز مستحکم ہیں، ایس اینڈ پی

پاکستان کی طویل اور قلیل المدتی خود مختار ریٹنگز مستحکم ہیں، ایس اینڈ پی
August 22, 2020
نیویارک (92 نیوز) پاکستان کی معیشت کے حوالے سے ایک اور اچھی خبر آگئی۔ امریکی ریٹنگ ایجنسی اسٹینڈرڈ اینڈ پوورز نے پاکستان کی خود مختار ریٹنگز اور اسکوک سرٹیفکیٹ میں استحکام کی تصدیق کردی۔ اسٹینڈرڈاینڈپورزریٹنگ ایجنسی نے پاکستان کے طویل المدتی آؤٹ لک کو ’مستحکم‘ قرار دےدیا، ملک کی طویل المدتی ریٹنگ کو'منفی بی' اور قلیل مدتی ریٹنگ کو 'بی' کردیا۔ ریٹنگ ایجنسی نے پاکستان کےغیرمحفوظ شدہ قرض اور سکوک ٹرسٹ سرٹیفکیٹ پرطویل المدتی ایشو کی درجہ بندی’منفی بی ‘کی تصدیق کی ہے۔ ایجنسی کے مطابق درجہ بندی  مختصر ٹیکس بیس اور مسلسل بڑھتے ہوئے اندرونی اور بیرونی سلامتی کے خطرات کےباعث محدود ہے، لیکن اس میں بتدریج بہتری آئی۔ ایجنسی کے مطابق کورونا وائرس نے پاکستان کی معاشی بدحالی میں اضافہ کیا لیکن رواں مالی سال کےدوران جی ڈی پی کی شرح 1.3 فیصد تک بحال ہوجائے گی۔ حکومت نے کوروناکے آغاز سے قبل اہم مالی اور معاشی اصلاحات کی طرف ٹھوس پیشرفت کی تھی۔ وبائی صورتحال بہتر ہونے کے بعد اصلاحات کی رفتار کو واپس بحال ہونا چاہئے۔ ایجنسی نے امید ظاہرکی کہ ادائیگیوں کے توازن میں حالیہ بہتری پاکستان کی آئندہ 12 ماہ کے دوران اہم بیرونی ذمہ داریوں کو پورا کرنے کے لیے کافی ہوگی۔