Sunday, September 8, 2024

پاکستان کی طرح مقبوضہ کشمیر میں بھی عیدالاضحیٰ جوش و خروش سے منائی گئی

پاکستان کی طرح مقبوضہ کشمیر میں بھی عیدالاضحیٰ جوش و خروش سے منائی گئی
September 2, 2017

سری نگر (92 نیوز) پاکستان کی طرح مقبوضہ کشمیر،بنگلہ دیش اور بھارت میں بھی آج عیدالاضحیٰ روایتی جوش و خروش سے منائی گئی۔کروڑوں مسلمانوں نے قربانی کا فریضہ سرانجام دیا اور ایک دوسرے کو عید کی مبارکباد دی۔

بھارت میں بسنے والے کروڑوں مسلمانوں نے ہمیشہ کی طرح اس بار بھی عید الاضحی بھرپور طریقے سے منائی۔ نماز عید کی ادائیگی کے بعد قربانی کی سنت ادا کی گئی۔  بھارت میں نماز عید کا سب سے بڑا اجتماع نئی دہلی کی جامع مسجد میں ہوا۔ملک بھر میں ہزاروں اور لاکھوں کے اجتماعات میں امت کے اتحاد کا پیغام دیا گیا۔

مقبوضہ کشمیر میں نماز عید کے اجتماعات میں مسلمانوں کی فلاح خاص طور پر کشمیر کی آزادی کی دعائیں مانگی گئیں۔ ۔سری نگر سمیت پوری مقبوضہ وادی میں نماز عید کے اجتماعات کے موقع پر بھارتی فوجی اور پولیس اہلکار کڑا پہرا دیتے رہے۔کشمیری نوجوان اس موقع پر پاکستان کا پرچم لہراتے رہے۔

ہمسایہ ملک بنگلہ دیش میں بھی عیدالاضحیٰ کا ویسا ہی سماں ہے جیسا ہم یہاں دیکھ رہے ہیں۔وہی جوش و خروش،وہی پیار،محبت اور یگانگت کا پیغام،نماز پڑھی گئی اور سنت ابراہیمی ادا کی گئی۔