Monday, May 13, 2024

پاکستان کی طرح افغانستان میں بھی امن چاہتے ہیں،آرمی چیف

پاکستان کی طرح افغانستان میں بھی امن چاہتے ہیں،آرمی چیف
September 27, 2019
راولپنڈی (92 نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے میران شاہ کا دورہ کیا، آرمی چیف نے شمالی و جنوبی وزیرستان اضلاع کے قبائلی عمائدین سے ملاقات کی، جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان کی طرح افغانستان میں بھی امن چاہتے ہیں، باڑ کی تنصیب سے پاک افغان سرحد محفوظ ہوئی اور دہشت گردی کے واقعات میں مسلسل کمی آئی ہے۔ آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے قبائلی عمائدین سے خطاب کیا ،آرمی چیف نے اپنے خطاب میں بارودی سرنگ۔دھماکوں کے واقعات کا بھی ذکر کیا۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے قبائلی عمائدین سے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان مین دیر پا امن پرامن افغانستان سے جڑا ہے، شرپسند عناصر پر امن آبادی کا حصہ بن کر دشمن قوتوں کے لیے کام کرتے ہیں۔   شرپسندوں سے بزور قوت نمٹنا مشکل نہیں لیکن شہریوں کی جان و مال کی خاطر طاقت کا استعمال نہیں کر رہے ہیں، قبائلی عوام شرپسندوں کے سہولت کاروں اور معاونین پر گہری نظر رکھیں۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ بزرگوں کا تجربہ اور دانائی نوجوانوں کی توانائی اور صلاحتیں کامیابی کی دلیل ہیں، قبائلی مشیران نوجوانوں کی رہنمائی کے لیے اپنا کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ افغانستان ہمارا برادر ہمسایہ ملک ہے، پاکستان افغانستان میں دیر پا قیام امن کے لیے بھر پور کردار ادا کررہا ہے۔