Tuesday, May 14, 2024

پاکستان کی صنعت ترقی کی جانب چل پڑی ، پیداوار میں اضافہ

پاکستان کی صنعت ترقی کی جانب چل پڑی ، پیداوار میں اضافہ
February 14, 2021

کراچی (92 نیوز) پاکستان کی صنعت ترقی کی جانب چل پڑی۔ پیداوار میں اضافہ ہو گیا۔ رواں مالی سال کے پہلے چھ ماہ پیداوار آٹھ اعشاریہ ایک چھ فیصد بڑھ گئی۔

ادارہ شماریات کے مطابق ماہ دسمبرمیں لارج اسکیل مینوفیکچرنگ صنعت کی گروتھ میں 11.4 فیصد اضافہ ہوا۔ رواں مالی سال کے پہلے چھ ماہ پیداوار میں 8.16 فیصد کا اضافہ ہوا۔ 10 بڑی صنعتوں کی پیداوار میں اضافہ جبکہ پانچ صنعتوں کی پیداوار میں کمی ہوئی۔

دستاویز کے مطابق ٹیکسٹائل کی صنعت کی پیداوار میں ماہ دسمبر میں 3.54 فیصد ، فوڈ بیوریجز اور تمباکو کی صنعتوں کی پیداوار میں 17.72 فیصد جبکہ ادویات کی مینوفیکچرنگ میں دسمبر میں 13.82 فیصد اضافہ ہوا۔ آٹو موبیل کی صنعت کی پیداوار میں دسمبر میں 43.91 فیصد اضافہ  ریکارڈ کیا گیا۔

دستاویز میں کہا گیا ہے کہ الیکٹرانکس کی صنعتی پیداوار میں ماہ دسمبر میں 35.59 فیصد ، چمڑے کی مصنوعات کی پیداوار میں 3.25 فیصد جبکہ  لکڑی سے بننے والی مصنوعات کی پیداوار میں 30.20 فیصد کمی آئی ہے۔