Saturday, April 20, 2024

پاکستان کی شہ رگ بھارتی ایجنٹ کے قبضے میں ہے : مصطفیٰ کمال

پاکستان کی شہ رگ بھارتی ایجنٹ کے قبضے میں ہے : مصطفیٰ کمال
May 10, 2016
کراچی (92نیوز) مصطفیٰ کمال نے ایک بار پھر متحدہ قائد پر ”را“ فنڈنگ کا الزام لگا دیا۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں امن ہونے سے متحدہ قائد کی تنخواہ بند ہو جائے گی۔ پاکستان کی شہ رگ بھارتی ایجنٹ کے قبضے میں ہے۔ الطاف حسین بائیس برس سے کراچی والوں کو جاہل بنا رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق خیرپور میں متحدہ قومی موومنٹ کو چھوڑ کر پاک سرزمین پارٹی میں شمولیت کا اعلان کرنے والے پیر سید فرزند علی شاہ کی رہائشگاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصطفی کمال نے کہا کہ پہلے سندھ کے دو بھائیوں میں نفرتوں کو پروان چڑھایا گیا اور وہ دونوں ایک دوسرے کے خون کے پیاسے ہو گئے۔ ہم سندھ میں سیاست کرنے نہیں نکلے بلکہ دلوں کو جوڑنے نکلے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں تعلیم پر اربوں روپے خرچ ہونے کے باوجود بھی تعلیم کا نظام تباہ ہے۔ سندھ میں امن و امان کی صورتحال خراب ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ آنے والا وقت پاک سرزمین پارٹی کا ہوگا ہمیں اب ماضی کی تمام تلخیاں بھلا کر ایک ہونا ہے۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ انیس قائم خانی، ڈاکٹر صغیر احمد ،ایڈ وکیٹ محمد انیس،اشفاق منگی و دیگر موجود تھے۔ دریں اثنا پاک سرزمین پارٹی کے رہنماو¿ں کا خیرپور پہنچنے پر والہانہ استقبال کیا گیا۔ مصطفی کمال نے رہنماو¿ں کے ہمراہ حضرت سچل سرمست کے مزار پر حاضری دی اور ملک کی ترقی و سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں مانگیں۔