Friday, April 26, 2024

پاکستان کی سید علی گیلانی کے خاندان کو ہراساں کرنے کی شدید مذمت

پاکستان کی سید علی گیلانی کے خاندان کو ہراساں کرنے کی شدید مذمت
September 7, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان نے سید علی گیلانی کے خاندان کو ہراساں کرنے کی شدید مذمت کی۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے غمزدہ خاندان کے خلاف مقدمات پر سخت تشویش ہے۔ سید علی گیلانی کے خاندان سے بدسلوکی بھارتی ایجنڈے کا حصہ ہے۔ بھارت کشمیریوں کو ان کے حق خود ارادیت کے استعمال سے روکنے میں کامیاب نہیں ہو گا۔ کشمیری عوام کا عزم ہر دن مضبوط ہو رہا ہے۔ بین الاقوامی برادری کو بھارت کے جبر کا نوٹس لینا چاہئے۔ بھارت کو اس کے غیرانسانی، غیرمنصفانہ اور غیرقانونی اقدامات کا حساب دینا چاہئے۔