Wednesday, May 8, 2024

پاکستان کی سیاست سے کرپٹ خاندانوں کا خاتمہ ہو رہا ہے ، شیخ رشید

پاکستان کی سیاست سے کرپٹ خاندانوں کا خاتمہ ہو رہا ہے ، شیخ رشید
November 10, 2018
لاہور (92 نیوز) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا کہ پاکستان کی سیاست سے کرپٹ خاندانوں کا خاتمہ ہو رہا ہے۔ ریلوے ہیڈکوارٹر لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے ریلوے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ چین کے دورے کے بعد مجھے یقین ہوگیا ہے کہ شہباز شریف نواز شریف سے بڑا چور ہے۔ کرپٹ سیاستدان کوشش کررہے ہیں کہ انکو این آر او ملے۔ سلمان شہباز اور شہباز شریف کے داماد علی عمران کو نیب میں پیش ہونا چاہیے تھا۔ انکا مزید کہنا تھا کہ چین کا دورہ بہت  کامیاب رہا۔ بہت جلد دورہ کے ثمرات نظر آنے شروع ہوجائیں گے۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ سعدرفیق کے دور میں امریکہ سے منگوائے گے 4 انجن خراب پڑے ہوئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جو لوگ ریٹائرڈ ہو چکے ہیں وہ ایک سال کے اندر اندر اپنی نوکری چھوڑ دیں۔ شیخ رشید نے ریلوے والٹن اکیڈمی کو یونیورسٹی بنانے کا اعلان بھی کر دیا۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ شریف برادران سے میرے تعلقات اچھے ہیں لیکن آج اپنا قومی فریضہ نبھا رہا ہوں۔ ان کا کہنا تھا عمران خان 15 نومبر کو حیدرآباد ایکسپریس کا افتتاح کریں گے۔