Friday, April 26, 2024

پاکستان کی سفارتی کامیابی،امریکی کانگریس کی امور خارجہ کمیٹی میں مسئلہ کشمیر پر بات ہو گی

پاکستان کی سفارتی کامیابی،امریکی کانگریس کی امور خارجہ کمیٹی میں مسئلہ کشمیر پر بات ہو گی
August 31, 2019
 واشنگٹن (92 نیوز) مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کیلئے پاکستان کو ایک اور بڑی سفارتی کامیابی  مل گئی۔ پہلی بار امریکی کانگریس کی امور خارجہ کمیٹی میں مسئلہ کشمیر پر بات ہو گی۔ کشمیر کا مسئلہ دو طرفہ ہونے کا بھارتی موقف عالمی سطح پر پھر ناکامی سے دوچار  ہو گیا۔ کشمیر کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میٹنگ کے بعد ایک اور بڑا عالمی پلیٹ فارم مل گیا۔ امریکی ایوان نمائندگان کی ایشیا ذیلی کمیٹی  میں پہلی بار مسئلہ کشمیر اجاگر کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں ذیلی کمیٹی کے چیئرمین  بریڈ شرمن کی سربراہی میں جلد ہی سماعت ہو گی ۔ اعلامیہ کے مطابق سماعت میں مقبوضہ وادی میں سیاسی رہنماؤں  کی گرفتاریوں، انٹرنیٹ و موبائل سروس کی بندش اور  انسانی حقوق کی صورتحال پر بحث ہو گی ۔ اعلامیے کے مطابق  بریڈ شرمن کا کہنا تھا کہ انہوں نے ایک ہفتہ قبل امریکا میں مقیم کشمیریوں سے ملاقات  کی جس میں انہوں نے مقبوضہ وادی کی صورتحال اور اپنے پیاروں کیلیے تشویش کا اظہار کیا ہے ۔ مسئلہ کشمیر پر پاکستان کی سفارتی کامیابی کا سفر یہی ختم نہیں ہوتا۔ دو ستمبر کو یورپین پارلیمنٹ برسلز میں بھی  تنازع پر  بحث کی جائیگی  جس میں ارکان  کو  بھارتی مظالم سے آگاہ کیا جائے گا۔ وزیر اعظم آزاد کشمیر  راجا فاروق حیدر بھی   اجلاس میں موجود ہونگے ۔