Friday, May 17, 2024

پاکستان کی سعودی عرب پر بیلسٹک میزائل حملے کی شدید مذمت

پاکستان کی سعودی عرب پر بیلسٹک میزائل حملے کی شدید مذمت
December 25, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان نے سعودی عرب پر حوثیوں کے بیلسٹک میزائل حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق سعودی عرب، جازان پر حوثی باغیوں کا جارحانہ میزائل حملہ قابل مذمت ہے۔ حملے میں ہلاکتیں ہوئیں، کئی زخمی ہوئے، بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچا۔

ترجمان کے مطابق حملے بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہیں، ایسے حملے سعودی عرب اور علاقائی امن و سلامتی کے لیے خطرہ ہیں۔

دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان ایسے حملوں کی فی الفور روک تھام کا مطالبہ کرتے ہے۔ پاکستان، سعودی عرب کی علاقائی سالمیت کو درپیش ہر خطرے میں ساتھ کھڑا ہے۔