Friday, May 17, 2024

پاکستان کی سعودی عرب میں تیل کے ترسیلی اسٹیشن پر دہشتگردی کے حملے کی شدید مذمت

پاکستان کی سعودی عرب میں تیل کے ترسیلی اسٹیشن پر دہشتگردی کے حملے کی شدید مذمت
March 26, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان نے سعودی عرب کے جیزان ریجن میں تیل کے ترسیلی اسٹیشن پر حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

دفتر خارجہ کی طرف سے جمعرات کے روز جاری پریس ریلیز کے مطابق، خوف و دہشت کے ساتھ ساتھ تجارتی سرگرمیوں میں خلل ڈالنے والے اس طرح کے حملوں سے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہوسکتے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان اپنی سلامتی اور علاقائی سالمیت کو کسی بھی خطرہ کے خلاف برادر مملکت سعودی عرب کے ساتھ اپنی مکمل حمایت اور یکجہتی کی توثیق کرتا ہے۔