Thursday, April 25, 2024

پاکستان کی سرزمین کسی کے خلاف استعمال نہیں ہونےدینگے: ترجمان دفترخارجہ

پاکستان کی سرزمین کسی کے خلاف استعمال نہیں ہونےدینگے: ترجمان دفترخارجہ
January 13, 2017
اسلام آباد(92نیوز)فاٹا میں دہشتگردوں کی محفوظ پناہ گاہیں ہیں نہ ہی اپنی سرزمین کسی کےخلاف استعمال ہونے دینگے۔ پاکستان نے عالمی برادری کو واضح پیغام دیدیا ترجمان دفتر خارجہ کہتے ہیں افغانستان میں عدم استحکام نے حقانی نیٹ ورک ،تحریک طالبان اور القاعدہ کو جگہ دی  ”را“اور این ڈی ایس کے گٹھ جوڑ پر شدیدتحفظات ہیں۔ تفصیلات کےمطابق پاکستان نے قبائلی علاقہ جات میں دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہوں کے الزامات کو سختی سے مسترد کردیا۔ اپنے ایک بیان میں ترجمان دفتر خارجہ کاکہنا تھا کہ پاکستان اپنی سرزمین کو کسی دوسرے ملک کے خلاف حملوں کے لئے استعمال نہیں ہونے دے گا پاکستان کی مسلح افواج اور عوام نے دہشتگردی کےخلاف جنگ میں جانوں کا نذرانہ دی اور ایک سو ارب ڈالرز سے زائد کا نقصان اٹھایا۔ عالمی برادری بھی پاکستان کی قربانیوں کو تسلیم کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب کی کامیابی سے ملک بھر بالخصوص پاک افغان سرحدی علاقوں میں امن واستحکام آیاجبکہ دوسری طرف افغانستان میں عدم استحکام اور سلامتی کی ابتر صورتحال نے وہاں دہشتگردوں کو پروان چڑھایا۔ حقانی نیٹ ورک تحریک طالبان، داعش ، جماعت الاحرار ہو یا القاعدہ سبھی کا نیٹ ورک افغانستان میں موجود ہے افغانستان کی خراب صورتحال کا ذمہ دار پاکستان کو ٹھہرانا مناسب نہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ چند غیر ملکی عناصر صورتحال کا فائدہ اٹھا کر افغان سرزمین کو پاکستان سمیت پورے خطے کےخلاف استعمال کررہے ہیں۔