Saturday, April 20, 2024

پاکستان کی سرزمین دہشتگردی کیلئے استعمال نہیں ہونے دینگے، شاہدخاقان عباسی

پاکستان کی سرزمین دہشتگردی کیلئے استعمال نہیں ہونے دینگے، شاہدخاقان عباسی
December 1, 2017

سوچی (92 نیوز) وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نے کہا ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کا رکن ہونے پرفخر ہے، انہوں نے کہا کہ معاشی تعاون کیلئے تنظیم اہم کردار ادا کرسکتی ہے، پاکستان کے تنظیم کےساتھ اقتصادی اور ثقافتی تعلقات ہیں۔

وزیراعظم شاہدخاقان عباسی کا شنگھائی تعاون تنظیم کےسربراہ اجلاس سے خطاب میں کہنا تھا کہ ،سی پیک شنگھائی تعاون تنظیم  کے ویژن کی تکمیل ہے۔

وزیراعظم پاکستان نے کہا کہ توقع ہے کہ پاکستان افغانستان میں امن کا خواہاں ہے اور  افغانستان میں امن کے لیے شنگھائی تعاون تنظیم کی کاوشوں کی حمایت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک کی تکمیل شنگھائی تعاون تنظیم کے وژن کی عکاس ہے اور یقین دلاتے ہیں کہ پاکستان اپنی سرزمین دہشت گردی کے لیے استعمال نہیں ہونے دے گا۔