Wednesday, May 8, 2024

پاکستان کی سرحدوں کو شدید خطرہ ، جنگ دیکھ رہا ہوں ، شیخ رشید

پاکستان کی سرحدوں کو شدید خطرہ ، جنگ دیکھ رہا ہوں ، شیخ رشید
October 22, 2019
راولپنڈی (92 نیوز) وزیر ریلوے  شیخ رشید احمد نے کہا کہ پاکستان کی سرحدوں شدید خطرات ہیں ، میں جنگ دیکھ رہا ہوں ، مولانا فضل الرحمان  کا مسئلہ کشمیر سے کوئی تعلق نہیں ۔ وزیر ریلوے نے کہا کہ ہمارا اور فضل الرحمان کا مسئلہ مختلف ہے ،وہ دو سال کشمیر کمیٹی  میں رہے کچھ نہیں کیا ، میں اس بات حامی ہوں کہ اگر مولانا کو فیس سیونگ دینی پڑے تو دے دینی چاہئے ۔ سرحدوں پر حالات کشیدہ ہیں ، مودی پانی بند کرنے کا کہہ رہا ہے اس پر خاموش نہیں رہا جا سکتا ، پہلے ہی کہا تھا مودی خطرناک ذہن رکھتا ہے ، وہ سلامتی کونسل کی مستقل ممبر شپ چاہتا ہے۔ راولپنڈی میں  ریلوے اسٹیشن  کے قریب ریلوے انڈسٹریل دستکاری اسکول میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےو فاقی وزیر کا کہنا تھا کہ  مولانا فضل الرحمان کے غبارے میں ضرورت سے زیادہ ہوا  بھر دی گئی ہے ، ملک کو مسلح جتھوں کے حوالے نہیں کیا جا سکتا ، یہ باز نہ آئے تو قانون کو حرکت میں آنا پڑے گا ۔ وزیر ریلوے نے کہا کہ  آج ہم نے ریلوے کے مزدوروں کی بچیوں کے دستکاری اسکول میں بیوٹیشن کلاسز کا اجرا کیا ہے ، آج ہم پارکوں  کا بھی  افتتاح کرنے جا رہے ہیں ، پہلی سہ ماہی میں چھ سو ارب روپے آگے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ریلوے پولیس کی تنخواہ بڑھا دی گئی ہے ،  ریلوے کے سارے پھاٹک ختم کرنے جا رہے ہیں کوئی پھاٹک نہیں رہے گا، ریلوے سگنل نئے ہوں گے ، نیا ٹریک  ڈالا جائے گا، وزیر اعظم نے ہمیں 58 ارب کا ٹارگٹ دیا ہے جو بہت مشکل ہے مگر ہم ٹارگٹ کو کراس کریں گے ۔