Saturday, May 11, 2024

پاکستان کی سرحد پار افغانستان سے مہمند میں فوجی چوکی پر دہشت گرد حملے کی مذمت

پاکستان کی سرحد پار افغانستان سے مہمند میں فوجی چوکی پر دہشت گرد حملے کی مذمت
January 7, 2021

راولپنڈی (92 نیوز) پاکستان نے سرحد پار افغانستان سے مہمند میں فوجی چوکی پر دہشت گرد حملے کی مذمت کی۔ افغانستان سے مؤثر کارروائی کا مطالبہ کر دیا۔

ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ دہشت گردوں نے انٹرنیشل بارڈر کی دوسری جانب سے افغانستان سے مہمند میں فوجی چیک پوسٹ پر فائرنگ کی۔ پاکستانی سیکورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے حملے کا فوری جواب دیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں شانگلہ سوات کے رہائشی 25 سالہ ایف سی کے سپاہی فضل واحد شہید ہو گئے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان  دہشت گردانہ سرگرمیوں کیلئے افغان سرزمین کے استعمال کی شدید مذمت اور افغان حکومت سے دہشت گردوں کیخلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان میں پناہ گاہیں بنا کر پاکستانی فوج پرحملہ کرنے والے دہشت گرد گروہوں کیخلاف موثر کارروائی کی جائے۔