Thursday, March 28, 2024

پاکستان کی زمبابوے کو پہلے ون ڈے میں 26 رنز سے شکست

پاکستان کی زمبابوے کو پہلے ون ڈے میں 26 رنز سے شکست
October 30, 2020
راولپنڈی (92 نیوز) پاکستان نے زمبابوے کو پہلے ون ڈے میں 26 رنز سے شکست دے دی۔ 282 رنز کے ہدف کے جواب میں زمبابوے کی پوری ٹیم 255 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ پہلے ون ڈے میں بلے بازوں کے بعد باؤلرز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا، پاکستان نے زمبابوے کو پہلے ون ڈے میچ میں 26 رنز سے شکست دے دی۔ زمبابوے کی ٹیم 282 رنز کے تعاقب میں 255 رنز  پر ہمت ہار گئی۔ زمبابوے کے برینڈن ٹیلر کی 112 رنز کی اننگز رائیگاں چلی گئی، میڈیوئیر 55 رنز بنا سکے۔ پاکستان کی طرف سے شاہین شاہ آفریدی نے پانچ  اور وہاب ریاض نے چار کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، عماد وسیم  نے ایک وکٹ حاصل کی۔ اس سے قبل پاکستان نےحارث سہیل کے 71 اور امام الحق 58 رنز کی بہترین اننگز کی بدولت 8 وکٹوں پر 281 رنز بنائے، عابد علی 21 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ کپتان بابر اعظم صرف 19 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، فہیم اشرف نے 23 اور عماد وسیم 34 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ زمبابوے کی جانب سےٹنڈائی چیسورو اور مزاربانی نے دو ،دو وکٹیں حاصل کیں۔ زمبابوئے  کے برینڈن ٹیلر میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔